واٹس ایپ پر منفرد فیچر کی آزمائش

image

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر اب تک کے منفرد فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی، ایپلی کیشن پر دستاویزات کو ’اسکین‘ کرنے کی شروعات کردی گئی۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن پر ڈاکیومینٹس کو ’اسکین‘ کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

فوری طور پر مذکورہ فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے، پہلے مرحلے کی کامیاب آزمائش کے بعد اس تک مزید صارفین کو رسائی دی جائے گی۔

فیچر کے تحت صارفین واٹس ایپ کی مدد سے ہر طرح کے دستاویزات کو اعلیٰ کوالٹی میں نہ صرف اسکین کر سکیں گے بلکہ اسکیننگ کے بعد فوری طور پر اسے دوسرے صارف کو بھیج بھی سکیں گے۔

فیچر کے تحت واٹس ایپ پر موبائل کیمرے کے ذریعے ہی دستاویزات کو اسکین کیا جا سکے گا، ممکن ہے کہ واٹس ایپ اسکیننگ کو اپنے کیمرے میں بھی شامل کرے۔

فیچر کے تحت جیسے ہی صارفین ڈاکیومینٹس بھیجنے کے آپشن پر کلک کریں گے، انہیں دستاویزات کو اسکین کرنے کا آپشن دیا جائے گا اور مذکورہ آپشن کو کلک کرنے کے بعد ڈیوائس یا واٹس ایپ کا کیمرا از خود اسکیننگ کے لیے تیار ہوجائے گا۔

صارفین دوسری اسکیننگ ایپلی کیشنز کی طرح واٹس ایپ پر فوری طور پر دستاویزات کو اسکین کر سکیں گے اور انہیں دوسری ایپلی کیشنز کی طرح اسکین شدہ ڈاکیومینٹ کو بہتر بنانے کا آپشن بھی فراہم کیا جائے گا۔

ڈاکیومینٹ اسکیننگ کا فیچر ابھی ابتدائی آزمائشی مرحلے میں ہے، دوسرے مرحلے میں اس کی آزمائش کو بڑھایا جائے گا، جس کے بعد اسے عام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ واٹس ایپ پر اسکیننگ کے فیچر کو 2025 کی پہلی سہ ماہی میں متعارف کرادیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts