اداکارہ ہانیہ عامر کا امریکی ایونٹ آگنائزرز پر بدسلوکی کا الزام

image

پاکستان کی سپرسٹار اداکارہ ہانیہ عامر نے امریکہ میں ایونٹ آرگنائزرز پر بدسلوکی کا الزام عائد کیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہانیہ عامر نے حالیہ دنوں میں امریکہ کے شہر ڈٰیلس میں ’مِیٹ اینڈ گریٹ‘ تقریب میں شرکت کی تاہم یہ ایونٹ اس وقت ختم ہو گیا جب اداکارہ ایونٹ اچانک سے چھوڑ کر چلی گئیں۔

ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی سٹوری میں امریکہ میں ہونے والے ایونٹ کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں۔

ہانیہ عامر نے اپنی سٹوری میں انکشاف کیا کہ ایونٹ آرگنائزرز کی جانب سے اُنہیں اور اُن کی ٹیم کو گالم گلوچ کی گئی۔

انہوں نے مزید یہ بھی الزام لگایا کہ آرگنائزرز کے ایک رکن نے اُن کی مینیجر سے بدسلوکی کی اور اُن کی سکیورٹی پر سمجھوتا کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوا رہی تھیں تو اس دوران ایونٹ آرگنائزر نے اُن کی مینیجر کو گالیاں دینا شروع کر دیں جس کے بعد وہ معاملے کو سمجھنے کے لیے وہاں گئیں لیکن صورتحال جلد ہی قابو میں آ گئی۔

ہانیہ عامر نے الزام لگایا کہ آرگنائزر نے اُن سے اور اُن کی ٹیم سے براہ راست بدتمیزی کی جس سے غیرمحفوظ ماحول بن گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے بیک سٹیج جا کر دوبارہ سے تصاویر بنوانا شروع کیں تاہم اس دوران آرگنائزر ایک مرتبہ پھر سے ہمارے پیچھے آ گیا، ہم پر چلانے لگانا اور کہنے لگا کہ یہاں سے چلے جائیں۔‘

 

    

View this post on Instagram           A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)

کبھی میں کبھی تم کی اداکارہ نے انکشاف کیا کہ آرگنائزر نے سکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی اور زبانی طور پر مزید بدسلوکی کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ نے آرگنائزرز کے رویے کے خلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسی فیلڈ جہاں مردوں کو زیادہ فوقیت حاصل ہو اس میں کسی کے پاس اس بات کا اختیار نہیں ہونا چاہیے وہ نامناسب رویے کے باوجود بچ جائیں۔ ہم اپنے لیے خود کھڑے ہوں گے۔‘

 

میٹ اینڈ گریٹ ایونٹ اس وقت ختم ہوگیا جب اداکارہ ایونٹ اچانک سے چھوڑ کر چلی گئیں۔ (فوٹو: ہانیہ عامر انسٹاگرام)

اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے ہانیہ عامر نے کہا کہ ’جتنے بھی لوگ آئے، میں سب سے تہہ دل سے معافی مانگتی ہوں۔ میں آپ سب کا خیر مقدم کرتی ہوں۔ حالات ایسے ہونے پر میں معذرت خواہ ہوں۔‘

خیال رہے کہ ہانیہ عامر عشقیہ، تتلی سمیت میرے ہم سفر جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کر چکی ہیں تاہم رواں سال کے بلاک بسٹر ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی غیر معمولی کامیابی سے انہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہرت حاصل ہوئی۔

کبھی میں کبھی تم کی مرکزی کاسٹ میں ہانیہ عامر، فہد مصطفیٰ، عماد عرفانی، نعیمہ بٹ، جاوید شیخ اور بشریٰ انصاری شامل تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.