انٹرنیٹ کا استعمال کون سی خطرناک بیماری سے بچا سکتا ہے؟

image

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ افراد جو ادھیڑ عمر میں انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں ان کے بعد کی ذندگی میں ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے امکانات نصف سے زیادہ کم ہوجاتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق وہ افراد جو انٹرنیٹ کمپیوٹر کے بجائے اسمارٹ فون پر استعمال کرتے ہیں ان میں مثبت اثرات زیادہ نمایاں ہوتے ہیں۔

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود وافر معلومات لوگوں کے دماغ کو فائدہ پہنچاتی ہے جبکہ سوشل میڈیا کا استعمال تنہائی سے لڑنے میں مدد دے سکتا ہے، جس کو اب اس بیماری کی ایک بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ایک فعال سماجی زندگی اور ذہنی امور کو متحرک رکھنے والی سرگرمیوں (جیسے کہ پزل یا کراسورڈ کھیلنا) کو اس کیفیت میں مدد دے سکتا ہے۔

اور اب چین کی ژیجیانگ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے محققین نے 12000 ہزار سے زائد ڈیمینشیا سے پاک افراد پر تحقق کرنے کے بعد انٹرنیٹ کو بھی اس فہرست میں شامل کر دیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.