پاک ایران دو طرفہ تجارتی حجم 3ارب ڈالر کو عبور کر چکا ہے، حسن درویش وند

image

پاک ایران دو طرفہ تجارتی حجم 3 ارب ڈالر کو عبور کر چکا ہے۔

کوئٹہ میں متعین ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند نے کہا ہے کہ پاک ایران دو طرفہ تجارتی حجم 3 ارب ڈالر کو عبور کرچکا ہے، ہما ری کو شش ہے کہ دو طرفہ تعاون کے ذریعے مقرر کر دہ تجارتی اہداف کو10 ارب ڈالر تک بڑھا یا جا ئے۔

انہوں نے ایوان صنعت و تجا رت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبرا ن کے ساتھ الوداعی ملاقات کے موقع پرکہا کہ تجا رتی حجم میں اضا فہ قونصلیٹ اور چیمبر کے باہمی تعاون کے بغیر ممکن نہیں،پا ک ایران تجارتی تعلقات کیلئے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ کا کردار انتہا ئی اہمیت کا حامل رہا ہے۔

ان کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پہنچنے پر عہدیداران نے ان کا استقبال کیا اور انہیں بلو چستان میں بہترین خدمات پر خرا ج تحسین پیش کیا اور کہا کہ تمام تر مشکلات کے با وجود بھی پا ک ایران تجا رتی حجم میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضا فہ ہو رہا ہے جس کی خاص وجہ ایرا ن قونصلیٹ اور چیمبر کے ما بین بھر پور تعاون ہے۔

زرمبادلہ کے ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران 2.375 ارب ڈالر کا اضافہ

چیمبر آف کامرس کے عہدیداران نے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں کہ حسن درویش وند کا ہرمسئلے کے حل کے لئے ہمیں تعاون حاصل رہا ہمیں امید ہے کہ اب بھی ہمیشہ کی طرح ہمیں ایرا ن کے قونصلیٹ کا تعاون حاصل رہے گا۔

اس موقع پر قونصل جنرل حسن درویش وندنے چیمبر کے اراکین کے تعاون پرشکریہ ادا کیا اور کہا کہ تا جر برادری کسی بھی خطے، ملک،صو بے کے لئے نعمت سے کم نہیں کیو نکہ یہی لو گ ہی معاشی خوشحالی کے ضامن ہوا کر تے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تجارتی حجم میں اضا فہ ہم سب کے لئے حوصلہ مند ہے، پا ک ایرا ن تجا رتی حجم 3ارب ڈالر کو عبور کر چکا ہے ہما ری کو شش ہے کہ با ہمی تعاون کے ذریعے تجارتی اہداف 10ارب ڈالر کا حصول ممکن بنا یا جا ئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.