نئے سال کے پہلے دن سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ روز سونے کی قیمت مستحکم رہی تھی۔
سونے کے فی تولہ نرخ میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار 600 کا ہوگیا ہے۔
دس گرام سونے کے بھاؤ میں بھی 857 روپے کا اضافہ ہواہے جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 34 ہزار 568 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
چینی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کا اضافہ
واضح رہے کہ گزشتہ سال سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا، پاکستان میں سونے کے نرخو ں میں ایک سال کے دوران 52 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا۔
گزشتہ سال بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ میں 25.55 فیصد اضافہ ہوا اور فی اونس قیمت میں ایک سال کے دوران 45 ہزار 96 روپے کا اضافہ ہوا۔