مہوش حیات کی گانا گانے کی ویڈیو وائرل

image

مقبول اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے حال ہی میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ایک پروگرام میں گلوکاری کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

مہوش حیات ماضی میں بھی گلوکاری کر چکی ہیں، انہوں نے ’کوک اسٹوڈیو‘ کے نویں سیزن میں 2016 میں شیراز اُپل کے ہمراہ ’تو ہی تو‘ گانے میں آواز کا جادو بھی جگایا تھا۔

کوک اسٹوڈیو میں آواز کا جادو جگانے کے بعد 2017 میں مہوش حیات نے امریکا میں ہونے والے میوزک کنسرٹس میں بھی پرفارمنس کی تھی۔

علاوہ ازیں مختلف مواقع پر مہوش حیات کی جانب سے گلوکاری کرنے کی ویڈیوز ماضی میں بھی وائرل ہوتی رہی ہیں اور وہ خود بھی انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ انہیں گلوکاری کا شوق بھی ہے۔

حال ہی میں مہوش حیات پی ٹی وی کے میوزک سلیبرٹی پروگرام ’ورثہ‘ میں شریک ہوئیں، جہاں ان کے ہمراہ عماد عرفانی اور ساحر علی بگا بھی شریک ہوئے۔

پروگرام کی میزبانی سونیا حسین اور میاں صلاح الدین یوسف نے سر انجام دی اور اسی پروگرام مین ساحر علی بگا نے بھی متعدد گیت گائے۔

پروگرام کے دوران حیران کن طور پر مہوش حیات نے بھی گلوکاری کی اور ان کی جانب سے پنجابی گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مہوش حیات نے ’دل صاحب، دل بابو‘ کے عنوان سے پنجابی گانا گایا، جس کی شاعری شکیلہ جان نے لکھی ہے۔

مہوش حیات کی جانب سے گائے گئے گانے کی میوزک صلاح الدین یوسف نے ترتیب دی جو کہ مذکورہ پروگرام کے میزبان بھی تھے۔

مہوش حیات کی جانب سے اردو کے بجائے پنجابی زبان میں گائے گئے گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کی گلوکاری کی تعریفیں بھی کیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.