موبائل فونز کی قیمتوں میں بڑی کمی

image

لوکل موبائل فون مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن نے موبائل مہنگے فروخت ہونے کو مفروضہ قرار دے دیا۔

موبائل فون مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین مظفر پراچہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل فون 30 فیصد سستے ہوگئے ہیں، حکومت نے سیلز ٹیکس عائد کیا جس سے قیمتوں میں معمولی اضافہ کرنا پڑا، برآمدات شروع کردیں تو پاکستان میں مزید سستے فون بن سکیں گے۔

مظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ موبائل فون مہنگے ہونے کو مفروضہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ موبائل فون کی قیمتوں میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹ بند ہونے پر موبائل فون مہنگے ہوئے تھے، امپورٹس بحال ہونے پر قیمتیں واپس کم ہوگئیں، رواں مالی سال 2.5 کروڑ موبائل فون پاکستان میں مینو فیکچر ہوئے۔

مظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے موبائل فونز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا، سیلز ٹیکس عائد ہونے کی وجہ سے کمپنیاں نقصان اٹھارہی ہیں، سیلز ٹیکس عائد ہونے سے قیمتوں میں معمولی اضافہ کرنا پڑا، پاکستان موبائل فون ایکسپورٹ کرنا شروع کردے تو فونز مزید سستے ہوں گے۔

سینئر وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ تین چار سال میں 10 سے 15 ارب ڈالر کے موبائل ایکسپورٹ کرسکتے ہیں، حکومت موبائل فون انڈسٹری کو ایکسپورٹس سے متعلق سپورٹ کرے، موبائل فون ایکسپورٹ ہوئے تو ملک کی اکانومی کو بہت فائدہ ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.