بالی وُڈ کے شہرت یافتہ اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے معروف فلم ڈائریکٹر زویا اختر کی نیٹ فلکس فلم ’دی آرچیز‘ سے بالی وُڈ میں قدم رکھا تھا۔شوبز پر رپورٹ کرنے والی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق سہانا خان کی امیتابھ بچن کے نواسے اور معروف صحافی و ہوسٹ سویتا نندا بچن کے بیٹے اگستیا نندا کے ساتھ دوستی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔وائرل ہونے والی خبروں کے مطابق اگستیا نندا اور سہانا خان کچھ عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں، تاہم حال ہی میں نئے سال کا جشن مناتے وقت دونوں کی ایک دوسرے کے ساتھ سامنے آنے والی تصاویر نے ان خبروں کو مزید ہوا دی ہے۔رپورٹس کے مطابق اگستیا نندا اور سہانا خان نے اپنے کچھ دیگر مشترکہ دوستوں کے ہمراہ نئے سال کا جشن منایا جس کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔اگستیا نندا کے فین کلب کی جانب سے اس جشن کی کچھ تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں جس کے بعد دونوں کے ڈیٹ کرنے کی خبریں مزید پھیل گئی ہیں۔
View this post on Instagram A post shared by Agastya Nanda fp (@agastyaxworld1)
وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے سہانا خان اور اگستیا نندا اپنے دیگر دو دوستوں کے ہمراہ بظاہر فوٹو کے لیے پوز دے رہے ہیں۔ ایک دوسری سامنے آنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سہانا خان اور اگستیا نندا لائٹ ٹری پر کچھ لٹکا رہے ہیں۔یاد رہے کہ سہانا خان اور اگستیا ناندا کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں کچھ عرصے سے سامنے آرہی ہیں، تاہم گذشتہ کچھ عرصے میں مختلف مواقع پر دونوں سٹار کڈز کو ایک ساتھ بھی دیکھا جاتا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق دونوں کے خاندانوں کو بھی اگستیا اور سہانا کی قربتوں کا علم ہے۔ اگستیا ناندا کی والدہ سویتا نانندا کئی مرتبہ سہانا خان کی سوشل پوسٹوں پر کمنٹ کرتے ہوئے بھی پائی گئی ہیں۔