یو یو ہنی سنگھ کی عاطف اسلم سے ملاقات، ’کیا کولیب آنے والا ہے؟‘

image

انڈیا کے سنگر یو یو ہنی سنگھ نے پاکستانی سنگر عاطف اسلم سے حالیہ دنوں میں ملاقات کی ہے۔

ہنی سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عاطف اسلم کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔

ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن لکھا کہ ’بغیر بارڈرز کے بھائی۔‘

تصویر میں دونوں سنگرز کو ایک ساتھ کھڑے ہو کر پوز بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یو یو ہنی سنگھ انگریزی بیٹ، دیسی کلاکار، لنگی ڈانس، ڈوپ شوپ اور ہائی ہِیلز جیسے سپرہٹ گانوں کی وجہ سے انڈیا سمیت دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

دوسری جانب عاطف اسلم پاکستان کے پاپ میوزک کے ساتھ ساتھ بالی وُڈ میں بھی کئی سپرہٹ گانے گا چکے ہیں۔

 

    

View this post on Instagram           A post shared by Yo Yo Honey Singh (@yoyohoneysingh)

عاطف اسلم نے سنہ 2000 میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا۔

دوسری جانب ہنی سنگھ کی انسٹاگرام پوسٹ پر مداحوں کے تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

نوڈی خان اپنے تبصرے میں لکھتے ہیں کہ ’جب میلوڈی کے شاہکار کی ریپ میوزک کے شاہکار سے ملاقات ہو۔‘

کنگ وِنے نے دونوں سنگر کے مشترکہ گانے کی آرزو کرتے ہوئے لکھا کہ ’آخر کار گانا آ رہا ہے۔‘

راہُل نے تبصرہ کیا کہ ’ان کا کولیب شاندار دنوں میں آنے والا ہے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.