معاشی استحکام کے عوام کو دیرپا ثمرات ملیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک

image

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ افراط زر مستحکم ہونے کے باعث معاشی استحکام کے عوام کو دیرپا ثمرات ملیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرمبادلہ کے حوالے سے مسائل کو انتظامی بنیادوں پر حل کیا۔ اور ملکی ترسیلات میں اضافہ ہوا ہے۔ افراط زر کو 38 فیصد سے کم کر کے 4.1 فیصد پر لے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ مرحلہ وار کم ہو گا۔ اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی لائی گئی ہے۔ جبکہ ترسیلات زرمستحکم ہو رہی ہیں۔ ترسیلات زر رواں مالی سال 35 ارب ڈالر رہیں گی۔

کاروباری افراد سے متعلق ملاقات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی سے ملاقات خوش آئند رہیں۔ اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ رابطہ ضروری ہے۔ انڈسٹری کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالنا ہے۔ اور اسٹیٹ بینک کی طرف سے امپورٹ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چند ماہ میں بہت سی معاشی کامیابیاں حاصل کیں، وفاقی وزیر خزانہ

جمیل احمد نے کہا کہ اور کرنٹ اکاؤنٹ 1.2 ارب ڈالر سرپلس ہے۔ اور امید ہے کہ دسمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس آئے گا۔ آج ڈالر کی دستیابی کا ایشو نہیں اور امپورٹ کے لیے دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2025 کے آخر تک افراط زر مستحکم ہو جائے گا۔ اور معاشی استحکام کے عوام کو دیرپا ثمرات ملیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.