سائنسدانوں کی انوکھی ایجاد، مجرموں کو پکڑنے والا روبوٹ متعارف

image

آج کے جدید دور میں روبوٹ اب سائنس فکشن کا حصہ نہیں رہے۔ مینوفیکچرنگ اور صحت کی دیکھ بھال سے لے کر نقل و حمل اور تعلیم تک روبوٹ تیزی سے ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی حصہ بنتے جا رہے ہیں۔

حال ہی میں چین نے اے آئی سے لیس ایک انقلابی کروی پولیس روبوٹ متعارف کرایا ہے جو کہ خود مختار آپریشن کے قابل ہے۔

RT-G نامی کروی روبوٹ کو’لوگون ٹیکنالوجی‘ نامی روبوٹک کمپنی نے تیار کیا ہے۔ مغربی ماڈلز کے برعکس جنہیں نگرانی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ چینی روبوٹ مشتبہ افراد کا تعاقب کرنے اور انہیں پکڑنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ RT-G روبوٹس شہر کی سڑکوں پر گشت کررہے ہیں جو مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے نگرانی کر رہے ہیں۔ یہ اعلی خطرے والے ماحول میں کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

ان جدید روبوٹس کا مقصد جرائم سے متعلق حالات میں انسانی اہلکاروں کی مدد کرنا اور ان کا متبادل بننا ہے۔

چینگڈو سٹی کے آفیشل اکاؤنٹ نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں لکھا کہ چین نے ابھی ایک کروی پولیس روبوٹ تیار کیا ہے جو مجرموں کا پیچھا کر سکتا ہے، جال پھینک سکتا ہے اور بلندیوں سے گرنے پر بھی خود کو سنبھال سکتا ہے۔ یہ 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے حرکت کر سکتا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.