آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 404 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 389 روپے 3 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 29 ستمبر 2026 سے ہوگا۔