کیا روہت شرما پاکستان آئیں گے؟ بڑی خبر آگئی

image

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان آنے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کے لیے پاکستان آسکتے ہیں۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ روہت شرما ممکنہ طور پر پاکستان میں کپتانوں کے ساتھ پریس کانفرنس میں شرکت بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: روہت شرما نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا

رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی آٹھوں ٹیموں کے کپتان ایک پریس کانفرنس اور فوٹو شوٹ کے لیے اکٹھے ہوں گے، ہر بڑے ایونٹ سے قبل تمام ٹیموں کے کپتان موجود ہوتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ روہت شرما کے پاکستان کے دورے کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا، ایونٹ میں بھارتی ٹیم 20 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف دبئی میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.