چیمپیئنز ٹرافی: ٹکٹس کی قیمتیں کیا ہوں گی؟ مشاورت مکمل

image

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت پر مشاورت مکمل ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع ہو گی، پاکستان میں میچوں کی کم سے کم قیمت 1 ہزار روپے تک ہونے کا امکان ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کے ٹکٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 25 ہزار روپے تک جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے وینیو پر ٹکٹوں کی قیمتیں مختلف ہوں گی، میچز کے لیے وی آئی پی، پریمیئم، فرسٹ کلاس اور ہوسپیٹلیٹی کی کٹییگریز میں ٹکٹیں ہوں گی۔

سیمی فائنل میچ کی کم از کم ٹکٹ 2500 روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول ہے، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.