صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی کھیلیں گے یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

image

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اوپنر صائم ایوب کے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔

نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ صائم ایوب سے انکی گزشتہ روز فون پر بات ہوئی تھی تاکہ خیریت دریافت کی جاسکے، جس پر انہوں نے بتایا کہ انہیں مزید 3 ہفتے لگ سکتے ہیں، جس کے بعد ان کا ری ہیب شروع ہوگا۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ میں نے بطور بڑے بھائی اور کرکٹر اُسے مشورہ دیا ہے کہ تمہیں اگر ذرا بھی درد ہو تو جلد بازی نہ کرنا، مکمل آرام کرکے ٹیم میں واپس آؤ تاکہ انجری بعد میں مزید گمبھیر صورتحال اختیار نہ کرجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صائم ایوب کی جس فارم میں کھیل رہے تھے انکی انجری سے پاکستان کو ضرور نقصان ہوگا لیکن پھر وہی بات ہمارے پاس انکا بیک اَپ تیار نہیں ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے پاس میچ ووننگ پلئیرز کم ہیں اسی لیے بیک اَپ رکھنے کا ذکر کرتا ہوں لیکن امید کرسکتے ہیں قومی ٹیم ایونٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

قبل ازیں چیمپئینز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ میں صائم ایوب کا نام بھی بھیجا گیا تھا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تاحال نوجوان اوپنر کی میڈیکل رپورٹس کا انتظار کررہا ہے تاکہ انکی میگا ایونٹ میں شمولیت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جاسکے۔

دوسری جانب صائم کے غیر موجودگی میں اوپنر فخر زمان اور امام الحق کی واپسی کے امکانات روشن ہیں، دونوں نے ورلڈکپ 2023 کے دوران گرین شرٹس کے کئی میچز میں جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ کے پہلے روز صائم ایوب کا فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں پاوں کا ٹخنہ مڑ گیا تھا۔ ڈاکٹر نے ابتدائی تشخیص میں صائم ایوب کو چھ ہفتے کا آرام تجویز کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.