اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے نتیجے میں 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ حماس کے مطابق اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والوں میں 69 خواتین اور 21 کم عمر لڑکے شامل ہیں جن کا تعلق مغربی کنارے اور یروشلم سے ہے۔
- اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے نتیجے میں 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے
- اس سے قبل، اتوار کے روز، جنگ بندی کے اسی معاہدے کے تحت تین اسرائیلی یرغمالیوں کو حماس نے رہا کیا تھا
- حماس کی قید سے رہائی پانے والی تین اسرائیلی یرغمالی خواتین بشمول 31 سالہ دورون سٹین بریچر، 28 سالہ ایملی دیماری اور 24 سالہ رومی گونین کو تل ابیب کے ہسپتال میں ابتدائی معائنے کے بعد ان کے خاندانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے
- حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کیے گئے ہر یرغمالی کے بدلے 30 فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا جائے گا
- اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس، اسرائیل جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کروانا اب اگلی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے
اسرائیل، حماس جنگ بندی: اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے 90 فلسطینی قیدی غزہ پہنچ گئے