حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ سینٹ جان چرچ پہنچ گئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں بطور 47ویں امریکی صدر دوبارہ واپسی ہو گی۔ اسی تقریب میں ٹرمپ خطاب بھی کریں گے اور اگلے چار سالوں کے لیے اپنے اہداف کا اعلان کریں گے۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کا خاندان حلف برداری سے قبل واشنگٹن ڈی سی کے ایک گرجا گھر پہنچ گئے ہیں۔
- عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ٹرمپ قوم سے خطاب کریں گے
- ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل جو بائیڈن نے کئی شخصیات کے لیے پیشگی معافی کا اعلان کیا تھا جن پر 'فوجداری مقدمہ چلانے کی دھمکی' دی گئی تھی، جن میں ڈاکٹر انتھونی فاؤچی اور کیپٹل فسادات پر گواہی دینے والے افسران بھی شامل ہیں۔
ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری: واشنگٹن میں منفی 13 ڈگری کی جما دینے والی سردی کے باوجود لوگوں کی بھیڑ