نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی سرحدوں پر نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر سےجرائم پیشہ افراد ہمارے ملک میں غیرقانونی طور پر داخل ہوئے آج سے ہم لاکھوں غیرقانونی طور پر آئے لوگوں کو واپس بھیجیں گے۔
اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا سے سیاسی اسٹیبلشمنٹ کا قبضہ ختم کریں گے ملکی سرحدوں کاتحفظ ہرقیمت پریقینی بنائیں گے کسی کو امریکا سے ناجائز فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سابق حکومتیں داخلی مسائل حل نہیں کر سکیں اور بیرون ممالک مہنگی مہمات جاری رکھیں لیکن آج کا دن امریکی شہریوں کی آزادی کا دن ہے سابق حکومت امریکیوں اورامریکی مفادات کادفاع کرنےمیں ناکام رہی، ہمارے پاس ایسا تعلیمی نظام ہے جو ہمارے نظام کو خود سے شرمندہ ہونا سکھاتا ہے بہت سے معاملات ایسے ہیں جن کو درست کرنے کی ضرورت ہے یہ سب کچھ آج سے بدل جائےگا اور یہ بہت جلد تبدیل ہوتا نظر بھی آئےگا۔
ٹرمپ نے گزشتہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے خطرناک مجرموں کو پناہ گاہ اور تحفظ فراہم کیا دنیا بھر سے جرائم پیشہ افراد ہمارے ملک میں غیرقانونی طور پر داخل ہوئے، ہم لاکھوں غیرقانونی طور پر آئے ہوئے لوگوں کو واپس بھیجیں گے۔
امریکی صدر نے امریکا میکسیکو سرحد پر فوج تعیناتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میکسیکو میں رہیں، یہ پالیسی بحال کریں گے تارکین وطن اور پناہ کے متلاشی امیگریشن کیلئے انتظار کریں، میکسیکن منشیات کے مافیاز کو غیرملکی دہشت گرد تنظیمیں نامزد کریں گے امریکا میں تمام غیرملکی گروہوں اور مجرمانہ نیٹ ورکس کی موجودگی ختم کریں گے۔
امریکا میں سرکاری طور پر صرف 2 جنس ہیں، مرد اور عورت
امریکا میکسیکو سرحد پر قومی ایمرجنسی کا اعلان
امریکا میکسیکو سرحد پر فوج تعیناتی کا اعلان
غیرقانونی تارکین وطن کو فوری واپس بھیجنےکا اعلان
قومی توانائی ایمرجنسی کا اعلان
الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے پروگرام کو منسوخ کرنے کا اعلان
مہنگائی کو کم کرنے کا اعلان