ٹرمپ کا موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے سے دستبرداری کا اعلان، چین کا ردعمل آگیا

image

ڈونلڈ ٹرمپ کے موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے سے امریکی دستبرداری کے اعلان پر چین کا ردعمل آگیا۔

چینی وزارت خارجہ نے امریکا کے موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے سے دستبرداری کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک موسمیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں سےمحفوظ نہیں، موسمیاتی تبدیلی انسانیت کودرپیش مشترکہ چیلنج ہے۔

وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ کوئی بھی ملک موسمیاتی تبدیلی سے الگ نہیں رہ سکتا نہ مسئلہ حل کر سکتا ہے چین موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مستقل مزاجی سےکام کر رہا ہے، چین مشترکہ طور پر گرین انرجی اور کم کاربن کے اخراج کو فروغ دے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی اہم اعلانات کر دیے، ان کا کہنا تھا کہ 6 جنوری سمیت دیگر کئی ملزمان کی عام معافی کے اعلانات پر دستخط کرنے جارہے ہیں۔

ٹرمپ نے سابق امریکی صدر بائیڈن کا2030 تک الیکٹرک کاروں کی فروخت کا ہدف50 فیصد کرنے کا آرڈر بھی منسوخ کردیا، اس کے علاوہ انہوں نے اب تک پچھلی حکومت کے کم ازکم 80 ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ کردیے۔

اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدگی کے آرڈرز کے علاوہ فیڈرل ملازمین کی بھرتیاں منجمد کرنے کے آرڈرز پر بھی دستخط کردیے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts