انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ، 19 افراد ہلاک

image

انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 19 افراد ہلاک ہوگئے۔ انڈو نیشیا کے وسطی صوبے جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ جاوا کے شہر پیکالونگن میں موسلا دھار بارش شہر کی ایک مرکزی سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ کا باعث بنی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے حادثے میں بچ جانے والے افراد کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن کیا اور حکام کو سڑک ٹوٹنے کے باعث حادثہ کے مقام پر جانے کے لیے 4 کلومیٹر پیدل چلنا پڑا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مٹیگیشن ایجنسی (بی این پی بی) کے ترجمان عبدالمہری نے بتایا کہ آج صبح 2 مزید لاشیں ملیں اور یہ وہ لوگ تھے جن کی تلاش جاری تھی جب کہ مزید افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.