کراچی: فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 89 ہزار 400 کا ہو گئی۔
صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 89 ہزار 400 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی ہوئی۔ اور 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 113 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 0.52 فیصد پر آ گئی، ادارہ شماریات
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 770 ڈالر ہو گئی۔
گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جس کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ اور فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 2 لاکھ 89 ہزار 600 روپے پر پہنچ گئی تھی۔