آئی ایم ایف کی موسمیاتی تبدیلی کو زیادہ اہمیت دینے کی شرط تسلیم

image

پاکستان نے اگست 2026ء تک ترقیاتی پروجیکٹس کے انتخاب کے معیار میں موسمیاتی تبدیلی کو زیادہ اہمیت دینے کی عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف )کی شرط مان لی۔

کاربن ٹیکس کے نفاذ کے ساتھ پاکستان نے آئی ایم ایف کی موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تمام شرائط تسلیم کرلی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شرط کے تحت اگست 2026ء تک ترقیاتی منصوبوں کے انتخاب میں موسمیاتی تبدیلی کو 30 فیصد اہمیت دی جائے گی جس کے لیے شفاف اور واضح نظام وضع کیا جائے گا۔

مزید برآں پاکستان نے 7 ارب 50 کروڑ روپے سے زیادہ کے منصوبوں کے پی سی ون ویب سائٹ پر لگانے اور حکومتی گرانٹس اور سبسڈی پر نظر رکھنے کی شرط بھی مان لی ہے۔

 


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.