لبنان: اسرائیلی حملوں میں 15 افراد شہید، درجنوں زخمی

image

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 15 افراد شہید اور 83 زخمی ہوگئے۔

بیروت سے لبنانی وزارت صحت کے مطابق جنوبی لبنان کے گاؤں میس الجبل میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک لبنانی فوجی شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

بیروت سے خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ لبنانی شہریوں کی جنوبی لبنان میں بحفاظت واپسی کےلیے ابھی موزوں حالات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے تحت طے شدہ ٹائم لائنز کو پورا نہیں کیا گیا، دونوں فریقین سے تعاون کا مطالبہ کرتے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق انخلاء کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد اسرائیلی فوجی لبنانی سرزمین پر موجود ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.