شادی کے بعد نیلم منیر کا اداکاری کے حوالے سے بڑا اعلان

image

متحدہ عرب امارات میں حال ہی میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والی اداکارہ نیلم منیر شادی کے بعد دوبارہ انڈسٹری میں کام کرنے کیلیے تیار ہیں۔

نیلم منیر نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کرکے سب سے پہلے تو شادی پر مبارک باد اور دعائیں دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ پہلے کی طرح کام کرنے کیلیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ شادی کی وجہ سے نیلم منیر نے انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم اس تصویر میں وہ ایک بار پھر واپسی کی تیاری کرتی نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں شاندار وقت گزار کر اب واپس آگئیں ہوں اور اب کام کرنے کیلیے ایک نئی سوچ کے ساتھ پرجوش ہوں‘۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ اداکاری کی وجہ سے انہیں اتنی زیادہ محبت ملی ہے اور وہ دوبارہ کام کر کے اس کو مزید بڑھانا چاہتی ہیں۔

نیلم منیر نے اپنے مداحوں، رشتے داروں، عزیزوں کے ساتھ انڈسٹری کے دوستوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسز کا بھی سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ نیلم منیر کی حال ہی میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے یو اے ای میں مقیم محمد راشد سے دبئی میں محبت کی شادی ہوئی ہے۔

نیلم منیر کے شوہر دبئی پولیس کے کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور افسر کام کرتے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts