’پرینکا چوپڑا کا فلم انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ درست تھا‘

image
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2023 کے آغاز میں انہیں محسوس ہوا کہ فلم انڈسٹری میں انہیں سائیڈ لائن کیا جا رہا ہے، اس وجہ سے انہوں نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پرینکا چوپڑا کے اس انکشاف نے ان کے فینز اور بالی وُڈ شخصیات کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

شوبز کی خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق اداکار اور ہدایتکار شیکھر سمن نے پرینکا چوپڑا کے اس فیصلے کو سراہاتے ہوئے کچھ اپنے تلخ تجربات کے بارے میں بھی بتایا ہے۔

شیکھر سمن نے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی مثال دی کہ کیسے ان کی موت کے بعد بالی ووڈ کے تاریک پہلو سامنے آئے۔

شیکھر سمن نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ ’پرینکا چوپڑا کے سنسنی خیز انکشافات کوئی حیرت کی بات نہیں ہے، یہ بات مشہور ہے کہ فلم انڈسٹری کے اندر موجود گینگ کس طرح کام کرتے ہیں، وہ آپ کو دباتے، کچلتے اور ستاتے رہتے ہیں جب تک کہ آپ ختم نہ ہو جائیں، یہ ایس ایس آر (سوشانت سنگھ راجپوت) کے ساتھ بھی ہوا تھا۔‘

شیکھر سمن نے پرینکا چوپڑا کے بالی وڈ چھوڑنے کے فیصلے کی تعریف کی اور اس کے بجائے ہالی ووڈ میں ایک عالمی آئیکون بننے کو سراہا۔

شیکھر سمن نے لکھا ’یہ دوسروں کے ساتھ بھی ہوگا، انڈسٹری میں یہی طریقہ ہے، چیزیں اسی طرح خراب ہوتی ہیں، یا اسے قبول کریں یا چھوڑ دیں اور پرینکا نے چھوڑنے کا فیصلہ کیا، خدا کا شکر ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ کیا، اب ہمارے پاس ایک حقیقی عالمی آئیکون ہے جو ہالی ووڈ میں انڈیا کی نمائندگی کر رہی ہے۔ جیسا کہ کہا جاتا ہے، ہر بادل کے پیچھے ایک چاندی کی لکیر ہوتی ہے۔‘

کسی کا نام لیے بغیر شیکھر سمن نے کہا کہ ’چار لوگ میرے ارد گرد بھی ایسے تھے جنہوں نے مجھے اور پھر میرے بیٹے کو سائیڈ لائن کرنے کی پوری کوشش کی۔‘

پرینکا چوپڑا نے کچھ عرصہ قبل ایک پوڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ ’ انڈسٹری کے کچھ لوگوں نے مجھے سائیڈ لائن کیا جس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ میں انڈسٹری چھوڑ رہی ہوں۔‘

یاد رہے کہ دوسری جانب پرینکا چوپڑا ایک لمبے عرصے بعد انڈین سینما میں ’ایس ایس ایم بی 29‘ میں کم بیک کرنے جا رہی ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.