صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے۔
مرغی کا گوشت چار روپے کلو سستا ہو گیا، سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی قیمت 591 روپے کلو ہو گئی ہے۔
لاہور میں مرغی کے نرخ کئی روز سے مستحکم رہے جن میں آج کمی ہو گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کے نرخ بھی تین روپے کم ہو گئے ہیں۔
مسلسل مندی کے بعد تیزی کا رجحان ، اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد بحال
زندہ برائلرکا تھوک ریٹ 394 روپے اور پرچون ریٹ 408 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈوں کی قیمت 239 روپے کی سطح پر برقرارہے۔
ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 225 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔
ملتان میں آج بھی زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 394 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 408 روپے کلو ہے۔