آمنہ ملک نے شوبز کی دوستیوں کو دکھاوا اور دھوکہ قرار دے دیا

image

معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان آمنہ ملک نے شوبز انڈسٹری کی دوستیوں کو دکھاوا اور دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخصیات سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو بہن، ماں اور دوست کہ رہی ہوتی ہیں، وہیں ایک دوسرے کو بھلا دیتی ہیں۔

آمنہ ملک نے نجی ٹی وی پر اپنے مارننگ شو کے دوران ایک موقع پر شوبز انڈسٹری کی دوستیوں پر بھی بات کی اور دعویٰ کیا کہ زیادہ تر شخصیات کی دوستیاں دکھاوا ہوتی ہیں۔

ٹی وی میزبان نے کہا کہ کبھی کبھار ان کا دل چاہتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ایک جعلی اکاؤنٹ بنائیں، جہاں وہ شوبز کی جھوٹی دوستیوں کی کہانیاں شیئر کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل شوبز انڈسٹری میں بہت ساری دوستیاں دیکھی جا رہی ہیں اور چل رہی ہیں، رات کے کھانے ایک ساتھ کھائے جا رہے ہیں اور بہت ساری مصروفیات بھی ایک ساتھ گزار کر اس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔

ان کے مطابق ایسی دوستیاں، رات کے کھانے، مصروفیات ایک ساتھ گزارنا صرف دکھاوا ہیں، یہی لوگ ایک دوسرے کو بھول جاتے ہیں۔

آمنہ ملک کا کہنا تھا کہ جو لوگ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو بہن، ماں اور اچھی دوست کہ رہے ہوتے ہیں، ان ہی لوگوں سے الگ الگ ملے تو ایک دوسرے کے خلاف باتیں کر رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ شوبز انڈسٹری کی دوستیوں پر بات کرتے ہوئے کسی کا نام نہیں لینا چاہتیں لیکن سننے والے سمجھ جائیں گے کہ وہ کن کی بات کر رہی ہیں۔

آمنہ ملک نے محتاط انداز اپناتے ہوئے مبہم انداز میں ان اداکاراؤں کی دوستیوں کو جھوٹا قرار دیا جو کہ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ان کے پروگرام میں موجود اداکار کنور نفیس، سمیرا اور فہیمہ اعوان نے بھی شوبز کی دوستیوں پر بات کی اور کہا کہ جن افراد کا تعلق شوبز سے نہیں ہے، انہیں ایسی دوستیاں سچی لگتی ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.