امریکا فضائی حادثے میں جاں بحق پاکستانی خاتون کی شوہر سے آخری کیا بات ہوئی تھی؟

image

امریکا میں فوجی ہیلی کاپٹر کے مسافر بردار طیارے سے ٹکرانے کے نتیجے میں تمام 67 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک پاکستانی بھی شامل ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی خاتون کی شناخت اسریٰ حسین کے نام سے ہوئی ہیں۔

اُن کے شوہر حماد رضا ریگن ایئرپورٹ پر اپنی اہلیہ کو خوش آمدید کہنے کے لیے موجود تھے کہ ایئرپورٹ پر اچانک ہونے والی افراتفری سے بے چینی پھیل گئی۔

ریسکیو ٹیموں اور ایمبولینسوں کی آمد و رفت سے وہاں موجود افراد بے چینی میں مبتلا ہوگئے۔ ہم سب کی پریشانی بڑھتی جا رہی تھی۔

حماد رضا کے بقول بار بار پوچھے جانے پر جب ایئرپورٹ انتظامیہ نے طیارہ حادثے سے متعلق بتایا تو میرے پاؤں تلے زمین نکل گئی۔

حماد رضا نے میڈیا کو مزید بتایا کہ ان اہلیہ نے طیارے کی لینڈنگ سے 15 یا 20 منٹ قبل ہی میسیج کیا تھا کہ ہم ایئرپورٹ پر اترنے والے ہیں۔

اسریٰ حسین واشنگٹن سے ڈومیسٹک پرواز کے ذریعے کینساس کے شہر ویچیٹا کسی کام سے گئی تھیں اور واپس لوٹ رہی تھیں کہ حادثے کا شکار ہوگئیں۔

شوہر حامد رضا نے بتایا کہ ان کی اہلیہ ہوائی جہاز کے سفر سے گھبراتی تھیں اور کوشش کرتی تھیں کہ فضائی سفر نہ کریں۔

مقامی میڈیا کے مطابق 26 سالہ اسریٰ حسین اور 25 سالہ حماد رضا کی شادی 2 برس قبل ہی ہوئی تھی دونوں نے انڈیانا یونیورسٹی سے گریجویشن کیا تھا۔

حماد رضا کے والد ڈاکٹر ہاشم رضا کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ میزوری کے بیپٹیسٹ میڈیکل سینٹر میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.