ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 68 پیسے اضافہ

image

اوگرا نے ایل پی جی کی فروری 2025 کیلئے قیمتوں کا تعین کردیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان،فخر زمان ،خوشدل شاہ،سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے،ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 253 روپے 97 پیسے مقررکی گئی ہے،گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 43 روپے 52 پیسے اضافہ کیا گیا ہے،11.8کلو کا گھریلو سلنڈر 2996 روپے 88 پیسے کا ہو گیا۔

دوسری جانب جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پرایک فیصدکااضافہ ہواہے۔

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 8.086ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 8.006ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

وزیراعظم7 فروری کو قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کریں گے ،محسن نقوی

دسمبر2024میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر1.565ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجونومبرکے مقابلہ میں 11فیصد اوردسمبر2023کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے، نومبرمیں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 1.407ارب ڈالر اوردسمبر2023میں 1.552ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ایل پی جی کی درآمدات پر 536ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 348ملین ڈالرکے مقابلہ میں 54فیصدزیادہ ہے۔

مذاکرات کے ذریعے سیاسی مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہوں،مولانافضل الرحمان

اسی طرح ایل این جی کی درآمدات پر1.889ارب ڈالرخرچ ہوئے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.853ارب ڈالرکے مقابلہ میں دوفیصدزیادہ ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.