فروری میں ریلیز ہونے والی فلمیں جن میں ’سٹار کڈز‘ نظر آئیں گے

image
فروری کا یہ مہینہ فلم شائقین کے لیے ہونے لگا ہے بہت ہی پُرلطف کیونکہ بالی وڈ کی بہت سی فلمیں ریلیز ہونے کو ہیں۔

اس لیے جلدی جلدی پاپ کارن کا بندوبست کیجیے اور سیٹ سنبھال لیجیے کیونکہ ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں ان فلموں کے بارے میں جو اس ماہ ریلیز ہونے والی ہیں۔

فلم فیئر ویب سائٹ کے مطابق فلم ’لویاپہ‘ سات فروری کو ریلیز ہوگی جس میں عامر خان کے بیٹے جنید خان اور سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور اپنا ڈیبیو کریں گے۔ یہ ایک نوجوان جوڑے کی کہانی ہے جو اپنے موبائل فونز کا ایک دوسرے سے تبادلہ کرتے ہیں اور دونوں کے راز سامنے آنے لگتے ہیں۔ جین زی کے تعلقات کو بیان کرتی یہ فلم ویلنٹائن ڈے سے پہلے ریلیز ہوگی۔

بیڈ ایس روی کمار

ہمیش ریشمیا روی کمار کے کردار میں دوبارہ نظر آئیں گے۔ کیتھ گومز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں پربھو دیوا، کیرتی کلہاری، سیمونا جے، سوربھ سچدیوا، سنجے مشرا اور جانی لیور بھی شامل ہیں۔ یہ فلم سات فروری کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

چھاوا

وکی کوشل فلم چھاوا میں چھترپتی سمبھاجی مہاراج کا کردار ادا کریں گے۔ چھاوا ایک تاریخی کہانی پر مبنی فلم ہے جو مراٹھا جنگجو بادشاہ چھترپتی سنبھاجی مہاراج کی زندگی اور دورِ حکومت کو دکھائے گی۔ 14 فروری کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں رشمیکا منڈنا، اکشے کھنہ، آشوتوش رانا، اور دویا دتہ نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

سنکی

14 فروری کو ریلیز ہونے والی فلم سنکی میں پوجا ہیگڑے اور آہان شیٹی اہم کردار ادا کریں گے۔ یہ انصاف کی تلاش میں رہنے والے ایک نوجوان کی کہانی پر مبنی ہے۔

میرے ہزبینڈ کی بیوی

ارجن کپور ’میرے ہزبینڈ کی بیوی میں‘ دو خواتین کے درمیان پھنسے ہوئے نوجوان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ مدثر عزیز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ارجن کپور کے علاوہ بھومی پیڈنیکر اور راکول پریت سنگھ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم 21 فروری کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

ان گلیوں میں

فلم ’ان گلیوں میں‘ رومانوی ڈرامہ ہے جو معاشرے اور سوشل میڈیا کے محبت پر اثرات کو بیان کرتا ہے۔ 28 فروری کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں ویوان شاہ، اونتیکا داسانی اور جاوید جعفری اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.