راشا تھاڈانی پر تھپڑ کس نے مارے، اداکارہ کا سنسنی خیز انکشاف

image

بالی ووڈ میں نئی نئی قدم رکھنے والی اداکارہ راشا تھاڈانی نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں بچپن میں کئی بار تھپڑوں سے مارا گیا۔

اس سال کے آغاز میں بالی ووڈ میں کئی نئے چہروں نے قدم رکھا ہے، جن میں ماضی کی سپراسٹار روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی بھی شامل ہیں۔ انھوں نے فلم ’آزاد‘ سے ڈیبیو کیا، جو کوئی خاص کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی، تاہم راشا کی اداکاری اور رقص نے ناظرین کی توجہ حاصل کی۔

پہلی فلم ریلیز ہونے کے بعد ایک انٹرویو میں راشا نے اپنی والدہ روینہ ٹنڈن کے ساتھ بہترین تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’وہ میری بہترین دوست ہیں اور بہت ہی ’کول‘ ماں ہیں۔‘‘

19 سالہ اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’’جب میں بچی تھی تو کئی بار تھپڑ بھی پڑ جاتے تھے۔ میں بچپن میں اپنے ناخن کترتی تھی تو والدہ ان پر ٹیپ لگا دیتی تھیں تاکہ میں ایسا نہ کر سکوں۔‘‘

راشا تھاڈانی نے اپنی شرارتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں بہت شیطان تھی، بہت زیادہ مستی کرتی تھی، ممی پاپا حیران ہو جاتے تھے۔ اگر روینہ کہتی تھیں کہ یہ نہیں کرنا تو میں کہتی تھی ’اوکے ماما‘، مگر ٹھیک ایک منٹ بعد وہی کام کرتی تھی۔‘‘

ان کے اس بے باک انکشاف نے مداحوں میں دلچسپی پیدا کر دی ہے اور ان کی باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی والدہ سے گہرا رشتہ رکھتی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.