بشریٰ انصاری یوٹیوبرز پر برس پڑیں

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک حالیہ ویڈیو پیغام میں بشریٰ انصاری نے ان یوٹیوبرز کو کھری کھری سنائیں جو ان کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔

سینئر اداکارہ نے کہا کہ بعض یوٹیوبرز ان کے بارے میں ایسی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں جو کہ بالکل بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک یوٹیوبر نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بیٹی نے انہیں گھر سے نکال دیا ہے جو کہ بالکل غلط ہے۔

انھوں نے کہا آپ کی اطلاع کےلیے عرض ہے کہ میری بیٹی تو خود میرے ہی گھر میں رہتی ہے، وہ مجھے کیسے نکال سکتی ہے۔ جس گھر میں ان کی بیٹی رہتی ہیں، وہ دونوں کا مشترکہ گھر ہے۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم یہ یوٹیوبرز ایسی جھوٹی خبریں کیوں پھیلاتے ہیں۔ آپ ان یوٹیوبرز کی جعلی آوازوں سے ہی پہچان سکتے ہیں کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے یوٹیوبرز کو سپورٹ نہ کریں جو جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو روکنا ہوگا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ایک بہت طاقتور پلیٹ فارم ہے اور اسے بہتر مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ ہمیں سچائی کو پھیلانا چاہیے اور جھوٹ کو فروغ نہیں دینا چاہیے۔

بشریٰ انصاری نے اپنی بات کو مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی ذمے داری سمجھنی چاہیے اور ایسے لوگوں کو سپورٹ نہیں کرنا چاہیے جو ہمارے سماج کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

بشریٰ انصاری کی اس بات پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حمایت کی جارہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.