ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ’چیزیں خریدتے وقت لیبلز کو چیک کریں اور کینیڈا کا انتخاب کریں۔‘ یا د رہے کہ صدر ٹرمپ نے چین، کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر 25 فیصد اور چین سے درآمدات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف لاگو کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں
- کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ 'جہاں تک ہو سکے کینیڈا کا انتخاب کریں۔'
- وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر 25 فیصد اور چین سے درآمدات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف لاگو کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔
- تینوں ممالک نے اس اقدام پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے اعلان کیا ہےکہ کینیڈا 155 ارب ڈالر کی امریکی مصنوعات پر 25 فیصد محصولات عائد کر رہا ہے۔
- چین نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے خلاف ڈبلیو ٹی او میں اس کے ’غلط عمل‘ کے لیے مقدمہ دائر کرے گا۔
- پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگیچر میں عسکریت پسندوں کے خلاف ایک آپریشن کے دوران 18 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں مختلف آپریشنز میں 23 'دہشتگرد' بھی مارے گئے ہیں۔
وقت آگیا ہے کہ کینیڈا میں تیار کردہ مصنوعات کا انتخاب کریں: جسٹن ٹروڈو