وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر 25 فیصد اور چین سے درآمدات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ ٹرمپ کے ان اقدامات کے خلاف کینیڈا نے امریکہ کے خلاف جوابی 25 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ چین کا کہنا ہے کہ وہ ان اقدامات کے خلاف ڈبلیو ٹی او میں مقدمہ دائر کرے گا۔
- کینیڈا نے امریکہ کے خلاف جوابی 25 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 'اگر کینیڈا نے جوابی کارروائی کی تو محصولات میں مزید اضافہ کر دیا جائے
- ڈونلڈ ٹرمپ کا کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ امریکہ کی تجارت ٹھیک نہیں لیکن صورتحال پر کام کیا جا سکتا ہے
- چین نے امریکہ کی جانب سے محصولات میں اضافے کے خلاف ڈبلیو ٹی او میں مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے
یورپی یونین پر بھی جلد ٹیرف لگائے جائیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ