سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ سعودی ایوان شاہی کا اہم بیان آگیا

image

فلکی حساب سے یکم مارچ بروز ہفتے کو سعودی عرب میں پہلا روزہ ہوگا۔ سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع نےکہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم مارچ کو مملکت میں پہلا روزہ ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق شیخ عبد اللہ بن سلیمان کا کہنا تھا کہ فلکی حساب سے معلوم ہوا ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دن کا ہوگا اور 29 مارچ کو آخری روزہ ہوگا۔

اس حساب سے سعودی عرب میں عیدالفطر 30 مارچ کو ہونےکا امکان ہے۔

شیخ عبد اللہ بن سلیمان نے واضح کیا کہ یہ رپورٹ فلکی حساب سے تیار کی گئی ہے، یکم رمضان کا باقاعدہ اعلان سعودی سپریم کورٹ کرے گی۔

شیخ عبد اللہ بن سلیمان کا مزید کہنا تھا کہ جمعہ 29 رجب کو رات 3 بج کر 44 منٹ پر ماہ رمضان کے چاندکی پیدائش ہوگی اور رمضان کا چاند سورج غروب ہونے کے بعدکم و بیش 32 منٹ تک افق پر رہےگا جس کے باعث اس کا نظارہ آسانی سے ہوسکےگا۔

ایک رپورٹ کے مطابق 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اورپھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئےگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.