'کینیڈا نے ناانصافی کی' ٹرمپ نے بڑا قدم اٹھایا

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خودمختار دولت فنڈ قائم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردیے اور امریکی محکمہ خزانہ کو فنڈ بنانے کا حکم جاری کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے اچھی بات ہوئی، کینیڈا نے ہمارے ساتھ اچھا نہیں کیا، ہمیں کینیڈین زراعت، کاروں اور لکڑی کی ضرورت نہیں ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میکسیکو سے ٹیکس کے معاملات ابھی طے نہیں ہوئے، میکسیکو سے ابھی بڑی بات چیت ہونی ہے۔ چین سے بھی اگلے 24 گھنٹوں میں بات چیت کی جاسکتی ہے، چین طویل عرصے تک پاناما کینال میں شریک نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ ایک اچھا تصور ہے لیکن اس میں بائیں بازو کی انتہا پسندی ہے، پاناما کینال پر چین سے نمٹا جائیگا، ہم ڈیل نہ کرسکے تو چین کے ٹیرف اوپر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مزید ممالک پر جوابی ٹیکس لگانے کا آئیڈیا اچھا لگا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میرے پاس غزہ جنگ بندی برقرار رہنے کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم یوکرین کو بتا رہے ہیں کہ ان کے پاس قیمتی زمینیں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ یوکرین وہ زمینیں ہمیں دے دے۔

واضح رہے کہ امریکا کی پڑوسیوں سے تجارتی جنگ کاخطرہ ٹل گیا ہے، صدر ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پراضافی ٹیرف 30 دن کیلئے روک دیا ہے۔

ٹرمپ کا کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسین صدر کلاڈیا سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، میکسیکو اور کینیڈا نے غیر قانونی تارکین وطن اور منشیات روکنے کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرادی ہے۔میکسیکو نے امریکی سرحد پر نیشنل گارڈز کے 10 ہزار اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کردیا ہے، واضح رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اضافی ٹیرف لگا دیا تھا، جس پر پڑوسیوں نے جوابی ٹیرف عائد کر دیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.