آدھی شادی ہال تو باقی پولیس تھانے میں۔۔ عجیب و غریب واقعے کے پیچھے کیا راز چھپا ہے؟ ویڈیو

image

گجرات کی ایک شادی کی تقریب میں اُس وقت غیر متوقع صورتحال پیدا ہوئی جب کھانے کی کمی کی وجہ سے باراتی ناراض ہو گئے اور بارات واپس لے گئے۔ یہ واقعہ سورت کے علاقے لکشمی نگر واڈی وراچھا میں پیش آیا، جہاں دلہن انجلی کماری کی شادی کی تقریب تھی۔ جب کھانے کی کمی پر دولہے کے خاندان نے ناراضگی کا اظہار کیا، تو یہ معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ باراتی دلہن کو اپنے ساتھ لے جانے سے انکار کر کے تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔

دلہن انجلی کماری اس صورتحال سے انتہائی پریشان ہو گئیں اور فوراً پولیس ہیلپ لائن پر کال کر کے مدد کی درخواست کی۔ پولیس نے فوراً کارروائی کی اور دولہے، راہول پرمود مہانتو اور اس کے خاندان کو پولیس اسٹیشن بلا لیا تاکہ معاملہ سلجھایا جا سکے۔ تھانے میں دونوں خاندانوں کے درمیان مشاورت ہوئی اور جوڑے نے درخواست کی کہ پولیس ان کی باقی رسومات مکمل کرائے، جس پر پولیس افسران نے بارات کے افراد کا کردار ادا کیا اور مالا پہنانے اور وداعی کی تمام رسومات پوری کرائیں۔

پولیس افسران کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 'ویمنز ہیلپ ڈیسک' موجود ہے، اور ہم نے دلہن کی شکایت کے فوراً بعد کارروائی کرتے ہوئے دولہے کے گھر ٹیمیں بھیجیں تاکہ اسے سمجھایا جا سکے کہ ایک چھوٹے سے مسئلے کی وجہ سے شادی ختم کرنا مناسب نہیں۔ اس کے والدین نے اس کی شادی کی مکمل تیاری کی تھی، اس لیے اس موقع پر اس قسم کی صورتحال کا پیدا ہونا کسی بھی طرف سے مناسب نہیں تھا۔

کافی بحث و تکرار کے بعد دولہے اور اس کے خاندان نے شادی جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کی، تاہم وہ واپس شادی ہال جانے کے لیے تیار نہیں تھے کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ دونوں خاندانوں میں مزید جھگڑا ہو سکتا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے جوڑے کی درخواست پر تھانے میں ہی شادی کی باقی رسومات مکمل کیں۔ پولیس افسران نے باراتیوں کا کردار ادا کرتے ہوئے مالا اور پھولوں کا انتظام کیا تاکہ شادی کی تقریب خوش اسلوبی سے مکمل ہو سکے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.