اسلام آباد کی خوبصورتی کو مثال بنائیں گے، وزیر اعظم

image

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں اسلام آباد کی خوبصورتی کو مثال بنائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جناح اسکوائر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلام آباد کی ٹریفک کے بہاؤ کے حوالے سے جناح اسکوائر کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا ہے۔ جناح اسکوائر منصوبے سے اسلام آباد کی ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے سے وقت اور ایندھن کی بچت کے ساتھ آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔ اور گاڑیاں رک کر دھواں نہیں چھوڑیں گی بلکہ چلتی رہیں گی۔ میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور سی ڈی اے کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ جس ذمہ داری سے 72 دن میں یہ منصوبہ مکمل کیا گیا وہ قابل ستائش ہے۔ اور جناح اسکوائر منصوبے کو 72 دنوں میں مکمل کر کے ریکارڈ بنایا گیا ہے۔ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پنجاب اسپیڈ کو محسن اسپیڈ میں بدل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریکارڈ میں مزید اضافہ ہو رہا ہے جس پر خوشی ہونی چاہیے۔ یہی وہ طریقہ ہے جو قوموں کی زندگیاں بدل دیتا ہے۔ اور باقی منصوبوں کو بھی اسی رفتار سے تکمیل تک پہنچائیں گے۔ یہاں پر سرکاری عمارات میں بھی رینوویشن کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں نفرتوں کی گنجائش نہیں ہے، مریم نواز

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان بھر میں اسلام آباد کی خوبصورتی کو مثال بنائیں۔ اور مجھے یقین ہے آپ بیوٹیفکیشن کے منصوبے کو جلد تکمیل تک پہنچائیں گے۔ چیئرمین سی ڈی اے علی رندھاوا کو بھی شاباش دیتا ہوں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اسلام آباد کی خوبصورتی میں بے شمار اضافہ کریں۔ اور امید ہے اگلے چند ماہ میں آپ بیوٹیفکیشن کے منصوبے کو مکمل کریں گے۔ انڈرپاسز کی دیواروں پر بیوٹیفکیشن کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.