عوام کیلئے بڑی خوشخبری، رمضان کی آمد پر 10 ہزار روپے کیش کا اعلان

image

رمضان المبارک میں عوام کو 10 ہزار روپے کیش دیتے کا اعلان کردیا گیا، گھر کے دروازے پر 10 ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے۔

پنجاب کے مستحق 30 لاکھ خاندانوں کیلئے رمضان پیکج کے تحت 30 ارب روپے جاری کردیئے۔

پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب کی سمری محکمہ خزانہ نے منظور کرلی ہے ، مستحق لوگوں کو گھر کے دروازے پر 10 ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 30 لاکھ خاندانوں کو فی کس 10 ہزار روپے رمضان پیکج دیا جائے گا ، بینک آف پنجاب فی خاندان پے آرڈر پاکستان پوسٹ کے زریعے گھر گھر تقسیم کرے گا۔

دستاویز میں کہنا تھا کہ پے آرڈر وصول کرنے کے بعد فی خاندان اپنے بینک میں جمع کرا کر پیسے وصول کرے گا ، فی خاندان بینک اکاؤنٹ نہ ہونے پر بینک آف پنجاب کے سپر ایجنٹ کے پاس جانا ہوگا۔

دستاویز کے مطابق پے آرڈر کا کیش وصول کرنے کیلئے شناختی کارڈ ،بائیومیٹرک کرانا لازم ہوگا، لاہور رمضان پیکج پے آرڈر کی مدت 15اپریل 2025 تک ہے ،دستاویز

رمضان کیش پیکج فراہمی پر بینک آف پنجاب کو 51کروڑ 9لاکھ روپے سروس چارجزمد میں ادا ہوں گے، پاکستان پوسٹ کو سروسز چارجز کی مد میں 82 کروڑ روپے ادا کئے جائیں گے۔

دستاویز میں کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب کو رمضان پیکج کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.