راشد خان ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ کٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بن گئے

image

افغانستان کے اسپنر راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کر لیا۔

راشد خان نے یہ اعزاز گزشتہ روز جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے میچ میں ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 632 ویں وکٹ حاصل کرکے حاصل کیا۔

افغان لیگ اسپنر یہ وکٹ حاصل کرتے ہی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بن گئے۔انہوں نے ویسٹ انڈین باؤلر ڈی جے براوو کو پیچھے چھو ڑدیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئی

ویسٹ انڈین باؤلر نے 631 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، راشد خان جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ایم آئی کیپ ٹاؤن کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

کرک انفو کے مطابق راشد خان 633 وکٹیں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، 631 وکٹوں کے ساتھ ڈی جی براوو دوسرے نمبر پر ہیں، تیسرے نمبر پر ایس پی نارائن ہیں انہوں نے 574 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، چوتھے نمبر پر عمران طاہر ہیں انہوں نے 531 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.