مقبوضہ جموں و کشمیر: پولیس کی کشمیریوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی

image

مقبوضہ کشمیر کے 7 نوجوانوں کے خلاف عسکریت پسندی کے جھوٹے الزام میں سری نگر کی ایک عدالت میں چارج شیٹ دائر کر دی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر پولیس نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یو اے پی اے کے تحت فرد جرم دائر کی ہے ۔ نوجوانوں کے خلاف یو اے پی اے ایکٹ کی دفعہ 13, 18, 20, 23, اور 38 کے ساتھ ساتھ آرمز ایکٹ کی دفعہ 7/25 کے تحت پولیس اسٹیشن خانیار میں مقدمہ درج ہے۔

ادھر بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کا مالیاتی مدد کا بجٹ کم کر دیا ہے ۔ بھارتی بجٹ 2025-26 میں جموں و کشمیر کے لیے 41,000 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، جبکہ گزشتہ سال 42277.74 کروڑ روپے رکھے گئے تھے۔

دوسری جانب مقبوضہ جموں وکشمیر میں بجلی کی سخت بندش کے باعث لوگ سخت پریشان ہیں اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مقبوضہ وادی کشمیر میں بجلی کی بار بار لوڈشیڈنگ سے لوگوں کی زندگی سخت اجیرن بن چکی ہے ۔گزشتہ روز سرینگر اور دیگر علاقوں میں ہونے والی درمیانی درجے کی برفباری کے نتیجے میں بجلی کا نظام مزید درہم برہم ہو گیا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی مزاحمتی تحریک اور استصواب رائے کا مطالبہ جائز اور خالصتا جمہوری ہے جبکہ بھارت کا اٹوٹ انگ کا منترا قطعی طورپر بے بنیاد ہے کیونکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیرایک متنازعہ علاقہ ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید مناس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ تنازعہ کشمیربین الاقوامی سطح پر ایک اہم مسئلہ ہے کیونکہ یہ خطے کی تین ایٹمی طاقتوں پاکستان، بھارت اور چین سے براہ راست جڑا ہوا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.