بانی پی ٹی آئی نے بھی درست بات نہ مانی تو صدارت چھوڑ دوں گا، جنید اکبر

image

پی ٹی آئی کے رہنما اور صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی درست بات نہ مانی تو صدارت چھوڑ دوں گا۔

مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں،سیاسی کارکن ہوں سیاسی نوکر نہیں، بانی پی ٹی آئی بھی درست بات نہ مانیں تو صدارت چھوڑ دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ چوروں کو پارٹی میں نہیں چھوڑوں گا، مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں، اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں،ایک بڑھایا جائے تو دو ہاتھ بڑھائیں گے۔

مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے، نواز شریف

ان کا کہنا تھا کہ ہم سے ماضی میں غلطیاں ہوئیں جو اب بھگت رہے ہیں،تاریخ کی پہلی حکومت ہے جنہیں زبردستی حکومت دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست کو کاروبار نہیں بنائیں گے، ہر کارکن کی رپورٹ عمران خان تک پہنچاؤں گا۔

جب تک عمران خان کا اعتماد وزیراعلیٰ امین گنڈاپور پر ہے، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جنید اکبر نے کہا کہ ہم اداروں اور عوام کے درمیان فاصلے ختم کرنا چاہتے ہیں، خواہش ہے کہ پاکستانی ادارے مضبوط ہوں، ادارے ہمارے اپنے ہیں، ان کی مضبوطی ملک کی مضبوطی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.