معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کی جانب سے حال ہی میں اپنی بہن کے ساتھ تصاویر شیئر کرکے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دیے جانے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
حدیقہ کیانی کی جانب سے بہن کے ساتھ شیئر کردہ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔
صارفین نے دونوں کی تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ تصاویر میں نظر آنے والی دونوں خواتین ایک ہی ہیں۔
حدیقہ کیانی کی جانب سے بہن کے ساتھ شیئر کردہ تصاویر وائرل ہوگئیں اور انہیں دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔
صارفین نے اداکارہ کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے جہاں دونوں بہنوں کو جڑواں قرار دیا، وہیں بعض افراد نے حدیقہ کیانی کی بہن کو گلوکارہ کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے تیار کردہ چہرہ بھی قرار دیا۔
بعض صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اور میرے ساتھ بھی میں ہوں‘ جب کہ کچھ افراد نے لکھا کہ دونوں بہنیں ایک جیسی ہی لگ رہی ہیں۔
بعض لوگوں نے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ تصویر میں نطر آنے والی دونوں خواتین میں سے حدیقہ کیانی کون سی ہیں؟
جہاں صارفین نے دونوں بہنوں کو جڑواں اور ایک جیسی کی کاپی قرار دیا، وہیں بعض افراد نے نشاندہی کی کہ حدیقہ کیانی کی بہن امریکی گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا کی ہم شکل بھی لگ رہی ہیں۔
کچھ لوگوں نے لکھا کہ انہیں ایسا لگا کہ شاید حدیقہ کیانی اپنے ہی بنے مجسمے کے ساتھ کھڑی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے حدیقہ کیانی اور ان کی بہن کی تصاویر پر اظہار مسرت کرتے ہوئے گلوکارہ سے سوال بھی کیے کہ کیا دونوں بہنیں جڑواں ہیں؟ لیکن اداکارہ نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔