پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، بلاول بھٹو

image

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، بھارت کی جانب سے اپنے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کی مذمت کرتے ہیں یہ کشمیری عوام کے ساتھ ایک سنگین ناانصافی ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے عہد کیا کہ پیپلزپارٹی کشمیری عوام کے ساتھ اس وقت تک کھڑی رہے گی جب تک وہ ان کا حق خود ارادیت حاصل نہیں کر لیتے۔

چیئرمین پی پی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہ 70 سال سے زائد عرصے سے بھارتی افواج نے کشمیری بھائیوں پر مظالم ڈھائے ہوئے ہے، عالمی برادری بھارتی افواج کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اوربھارت کو کشمیری عوام پر ظلم سے روکے۔

وفاق پر اعتماد ختم ہو چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی کشمیریوں کی پشتیبان ہے،تحریک جدوجہد آزادی کشمیر میں پیپلز پارٹی نے کشمیریوں کا سیاسی سفارتی محاز پر ساتھ دیا اور دیتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیر تک پیپلز پارٹی کشمیریوں کی پشت پر ہے، مسئلہ کشمیر پر قوم متحد ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.