اداکارہ و ٹی وی میزبان جگن کاظم نے پاکستانی سیلیبرٹیزعجیب ہیں جہاز میں ہماری شخصیات کے علاوہ اور کوئی سن گلاسز لگا کر نہیں بیٹھتا۔
ایک انٹرویو کے دوران جگن کاظم نے کہا کہ سینئر فنکار پروڈکشن ہائوسزیا ایونٹ آرگنائزرز سے ایک ایک برگر کے پیسے وصول کرتے ہیں۔
حسن پرست ہوں، شادی کیلئے خوبصورت مرد چاہیئے، وینا ملک
ان کا کہنا تھا کہ میں ایک ایونٹ کیلئے بیرون ملک گئی، جہاں انڈسٹری کے ایک سینئر فنکار بھی ساتھ تھے ان فنکار نے محض 6 ڈالر کا ایک برگر خریدا اوراس کی رسید ایونٹ انتظامیہ کو تھما دی۔
فنکار کے رویے پربات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ان موصوف نے ایونٹ کمپنی سے کہا کہ میں نے یہ برگر کھایا تھا اوراس کے پیسے چاہئیں، جس پر لڑائی بھی ہوگئی۔
انہوں نے انڈسٹری کے مزید فن کاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک جا کر ایک ایک چیز کی رسید پکڑا دینا درست رویہ نہیں۔