شوہر کو دوسری شادی کی اجازت، سلمیٰ ظفر عاصم کی تعریفیں

image

اداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم نے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینے والے اپنے سابق انٹرویو کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلے سے ہی اندازہ تھا کہ ان کا انٹرویو وائرل ہوگا۔

ٹی وی میزبان و اداکارہ سلمیٰ ظفر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے وائرل انٹرویو اور شوبز انڈسٹری میں آمد کے حوالے سے بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ کچھ کرنے سے قبل لوگوں کی رائے کی پروا نہیں کرتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو خود مختار اور مالی طور پر مستحکم ہونا چاہیے، تاہم اس وجہ سے غرور یا تکبر کرنا درست نہیں۔

سلمیٰ ظفر عاصم نے بتایا کہ ان کا اداکاری میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا جب کہ اس حوالے سے اجازت ملنے کا بھی امکان نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ خالی نہیں بیٹھ سکتی، شوٹ میں دوران بریک کھانا بھی پکاتی ہوں۔

اداکارہ کے مطابق ٹی وی پر کام کرنے کے حوالے سے صرف والدہ اور ساس کو معلوم تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے شوہر تک کو معلوم نہیں تھا کہ میں ٹی وی پر کام کررہی ہوں۔

ٹی وی پر کام کرنے پر شوہر کے ردعمل کے حوالے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک روز شوہر نے فون کرکے مجھ سے پوچھا کہ کیا تم ٹی وی پر آ رہی ہو، تب اس راز سے پردہ اٹھا۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے 6 مہینے بعد کوکنگ شو کی میزبانی کے حوالے سے شوہر کو بتایا تھا۔

سلمیٰ ظفر عاصم کا کہنا تھا کہ میں کسی چیز سے نہیں ڈرتی تاہم یہ خیال ضرور رہتا ہے کہ جو کہہ رہی ہوں لوگ اس سے منفی بات اخذ نہ کرلیں۔

شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینے کے حوالے سے وائرل ہونے والے انٹرویو

پر ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے اندازہ تھا کہ میرے اس پیغام پر میمز بھی بنیں گی اور ہر ایک مختلف انداز میں پیش بھی کرے گا۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے ایک مثبت پیغام دیا تھا، جس پر لوگوں کا بہت اچھا فیڈ بیک موصول ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وائرل انٹرویو میں پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ میرا پیغام سمجھنے کے لیے آپ کو پورا شو دیکھنا پڑے گا۔

انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو مخاطب کرکے درخواست کی کہ اگر کوئی ویڈیو کلپ سامنے آتا ہے تو اس کی پوری ویڈیو ضرور دیکھا کریں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے ’فوچیا میگزین‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے شوہر کو افیئرز کی اجازت دینے کے بجائے دوسری شادی کی اجازت دی اور وہ اپنے فیصلےسے بہت خوش ہیں۔

سلمیٰ ظفر عاصم کا کہنا تھا کہ شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینے کے بعد بچوں کو بھی والد کی دوسری شادی سے متعلق بتاکر کہا تھا کہ وہ بھی والد کی دوسری شادی پر ناراض نہ ہوں۔

اداکارہ کے مذکورہ انٹرویو نے سوشل میڈیا پرایک نئی بحث چھیڑ دی تھی، اس حوالے سے کچھ لوگوں نے ان کی تعریف کی، تو کچھ مذاق اڑاتے نظر آئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.