جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے قبل سپریم کورٹ کے قریب وکلا اور پولیس کے درمیان تصادم

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں وکلا اور پولیس اہلکاروں کے بیچ تصادم ہوا ہے۔ وکلا ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں داخلہ نہ ملنے کی صورت میں سرینگر ہائیوے کو بلاک کر دیا جائے گا۔
  • پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون کو احتجاج کے خدشے کے پیش نظر سیل کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں آٹھ ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج متوقع ہے جس کے خلاف بعض وکلا تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کی کال دی تھی۔
  • سات ارب ڈالر قرض پروگرام کے تحت انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک ٹیم گورننس اور بدعنوانی کے جائزے کے لیے پاکستان کے دورے پر ہے۔
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی سربراہی میں قائم غیر سرکاری ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی (ڈاج) جلد ہی فوج اور محکمہ تعلیم کے اخراجات کا جائزہ لے گی۔
  • اسرائیلی نتن یاہو نے سعودی عرب میں ’فلسطینی ریاست بنانے‘ کی تجویز دی تھی جس کی عرب ممالک نے سخت الفاظ میں مذمت کی۔
  • دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق وہ ایران کے ساتھ ایک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور یہ کہ ’اگر ہم کوئی معاہدہ کرتے ہیں تو اسرائیل ان پر بمباری نہیں کرے گا۔‘

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے قبل سپریم کورٹ کے قریب وکلا اور پولیس کے درمیان تصادم


News Source

مزید خبریں

BBC
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts