شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے لڑکی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

image

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشا میں ایک شادی کی تقریب کے دوران 23 سالہ لڑکی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان لڑکی کی شناخت پرینیتا جین کے نام سے ہوئی ہے، جو اندور کی رہائشی تھی اور اپنے کزن کی شادی میں شرکت کے لیے ودیشا آئی ہوئی تھی۔

یہ واقعہ شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں تقریباً 200 مہمان موجود تھے۔ سول میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرینیتا اسٹیج پر رقص کر رہی تھی اور اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اسٹیج پر ہی گِر گئی۔

تقریب میں موجود ان کے خاندان کے فرد جو کہ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر تھے، نے فوری طور پر لڑکی کو سی پی آر (کارڈیوپلمونری ریسیسیٹیشن) دینے کی کوشش کی، تاہم وہ ہوش میں نہ آئی۔ پرینیتا کو فوری طور پر ایک نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اطلاعات کے مطابق پرینیتا کا ایک چھوٹا بھائی بھی 12 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا چکا تھا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی مدھیہ پردیش میں رقص اور کھیل کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاکتوں کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.