حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے عمل کو معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ’گذشتہ تین ہفتوں کے دوران قیادت نے دشمن کی خلاف ورزیوں اور معاہدے کی شرائط پر عمل کرنے میں ناکامی کا مشاہدہ کیا۔‘ ادھر اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ’حماس کا اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی روکنے کا اعلان جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی مکمل خلاف ورزی ہے۔‘
- حماس نے یرغمالیوں کی رہائی کا حکم معطل کر دیا ہے جبکہ اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں ہر قسم کی صورتحال کے لیے تیار ہے۔
- برطانوی مصنف سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے نوجوان ہادی ماطر کے خلاف مقدمے کی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔
- پاکستانی دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب جس کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے اس میں پاکستانی بھی سوار تھے۔
- چینی حکام کی جانب سے امریکہ کے نام پیغام میں کہا گیا ہے کہ تجارتی اور معاشی معاملات میں محاذ آرائی نہ کریں اور ڈائیلاگ کی جانب آئیں۔
- پاکستان ریلویز کے تعاون سے سندھ حکومت نے کراچی سے تھر ڈیزرٹ سفاری سیاحتی ٹرین کا آغاز کر دیا ہے۔
- پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون کو احتجاج کے خدشے کے پیش نظر سیل کیا گیا ہے۔
- سپریم کورٹ میں آٹھ ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج متوقع ہے جس کے خلاف بعض وکلا تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کی کال دی تھی۔
- سات ارب ڈالر قرض پروگرام کے تحت انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک ٹیم گورننس اور بدعنوانی کے جائزے کے لیے پاکستان کے دورے پر ہے۔
حماس کا اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا عمل معطل کرنے کا اعلان، غزہ میں ہر قسم کی صورتحال کے لیے تیار ہیں، اسرائیل کا ردعمل