حبا بخاری اب کون سے پروجیکٹس میں جلوہ افروز ہونگی؟ اداکارہ نے بتا دیا

image

معروف اداکارہ حبا بخاری نے اچھے اسکرپٹ پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ حبا بخاری نے امید ظاہر کی کہ ہماری انڈسٹری میں گزشتہ بیس سالوں میں بہتری آئی ہے اور اس میں مزید بہتری آنی چاہیے۔

انہوں کا کہنا تھا کہ وہ ابھی فی الحال کسی پروجیکٹ میں نہیں آرہی ہیں لیکن بہت جلد کسی نئے پروجیکٹس میں آنے کا ارادہ ہے اوروہ اس کے لئے بہت پرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں اچھے اسکرپٹ پر کام ہونا چاہیے کیونکہ لوگوں کے پاس اچھے اسکرپٹ ہے لیکن ان پر کام نہیں ہورہا، ہمارے پروڈکشن ہائوس کوبھی اتنا باہمت ہونا چاہیے کہ وہ اسے قبول کرسکیں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts